نیویارک : امریکہ میں گزشتہ نو صدارتی انتخابات کے عین مطابق پیشن گوئی کرنے والی کمپنی موڈیزنے وائٹ ہا¶س کے لئے اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی فتح کی پیشن گوئی کی ہے ۔موڈیزکے تجزیہ سے متعلق ماڈل کے مطابق گیس کی کم قیمتیں اور صدر بارک اوباما کے پرزور حمایت بنیادی وجہ ہے جو محترمہ کلنٹن کی فتح کے حق میں جاتی ہیں۔
موڈیز نے آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات سے پہلے کل اپنے ماڈل میں آخری تبدیلی کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ محترمہ کلنٹن اپنے حریف ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے 206 ووٹوں کے مقابلے 332 الیکٹورل کالج ووٹوں سے جیت درج کریں گی۔ یہ 2012 میں ریپبلکن پارٹی کے مٹ رومنی کے خلاف مسٹر اوباما کی جیت کے فرق کے برابر ہی ہے ۔