لکھنؤ۔(نامہ نگار)بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی(مالے)نے راجدھانی میں موہن لال گنج کے اسکول میں ہوئے آبروریزی اور قتل معاملے کی سخت مذمت کی ہے۔ پارٹی کی لکھنؤ یونٹ نے حادثے کے خلاف اور قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کے مطالبے کو لے کر جمعہ کو حضرت گنج کے جی پی او پارک میں مظاہرہ کیا ساتھ ہی مالے کے ضلع انچارج رمیش سنگھ سینگر کی قیادت میں گاندھی مجسمہ کے نیچے دھرنا دیا۔ بھارتی کمیونسٹ پارٹی (مالے)کے ریاستی سکریٹری رام جی رائے نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی حکومت نے نظم ونسق تباہ ہوچکا ہے۔ مجرم بے خوف ہیں یہ شرمناک بات ہے کہ دہلی کے ۲۰۱۲کے نربھیا کیس جیسے گھنونے واقعہ کو دہرایاگیا اور وہ بھی ریاستی حکومت کی ناک کے نیچے لکھنؤ میں مالے لیڈر نے کہا کہ
پورا سرکاری عملہ موہن لال گنج میںبل کلنٹن کے استقبال میں مصروف تھا اور عقب میں گندی ذہنیت والے مجرمین بے خوف ہو کر ایک خاتون کی عصمت اور جان سے کھیلتے رہے یہ راجدھانی میں انتظامیہ کی بیداری اور ہمدردی کا ایک نمونہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موہن لال گنج کی تازہ واردات و بدایوںکیس سمیت خواتین کے ساتھ آبروریزی اور تشدد کی واردات جس طرح سے مسلسل ہورہی ہیں اور پوری ریاست میں جس طرح سے جرائم اور مجرمین کا حوصلہ بڑھا ہے اس سے تو اس حکومت کو اقتدار میں بنے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔