لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ موہن لال گنج میں عصمت دری کے بعد بیوہ کے قتل کی مخالفت میں اترپردیش یوتھ کانگریس نے جمعہ کو مظاہرہ کیا۔ ریاستی ہیڈکوراٹر سے اسمبلی جا رہے کارکنان کو پولیس نے مال ایونیو پر ہی گرفتار کر لیا۔ یوتھ کانگریس وسطی زو
ن کے صدر انکت پریہار اور مرکزی سکریٹری شری نواس بی وی کی قیادت میں سیکڑوں کی تعداد میں یوتھ کانگریسی نعرے بازی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر سے نکلے ۔ مال ایونیو پر پولیس نے مظاہرین کو روک لیا جہاں مظاہرین نے گور نر کو مخاطب عرضداشت پولیس افسران کو سونپی۔
ریاستی ہیڈکوارٹر سے نعرے بازی کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے کارکنان کو پولیس نے بیری کیڈنگ لگاکر مال ایونیو پر سنی وقف بورڈ دفتر کے نزدیک روک لیا۔ روکے جانے سے ناراض کانگریسیوں نے جم کر حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ بیری کیڈنگ توڑکر آگے جانے کی کوشش کر رہے کانگریسیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور پولیس لائن لے گئی۔ کافی دیر نعرے بازی کے بعد انکت پریہار کی قیادت میں گورنر کو مخاطب عرضداشت پولیس افسران کو سونپی گئی۔ گرفتار ہونے والے کارکنا ن میں مرکزی سکریٹری شری نواس بی وی ، ریاستی صدر انکت پریہار، راہل ترپاٹھی ، اکھلیش ورما، ابھیشیک پٹیل سمیت دیگر کانگریسی شامل تھے۔ مظاہرہ میں خاص طور سے مرکزی جنرل سکریٹری ہرش وردھان شیام، یوتھ کانگریس کے سابق صدر ترون پٹیل، سومیش سنگھ چوہان، ونے تیواری، مکیش سنگھ چوہان ، انشو اوستھی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شامل تھے۔