سبزیا ں اورپھل انسان کے جسم کی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے پیداکی گئیں اور ہرسبزی یا پھل میں کوئی نہ کوئی ایسی خصوصیت موجود ہے جن کے استعمال سے جسم کے کئی امراض،بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے۔انہیں بہت سی سبزیوں میں سے ایک خاص سوغات مٹربھی ہے جوماہرین کے مطابق اپنے اندرخاصے صحت بخش فوائد رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مٹرکی پھلیاں کھانے سے کولیسٹرول قابومیں رہتا ہے اس کے ساتھ ہی ساتھ مٹر وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ بھی ہ
ے۔ مٹرکھانے سے جلد صاف ہوتی ہے اوروہ افراد جو معدے میں ورم یا درد کے مسائل سے دوچار ہیں ان کے لئے طبی ماہرین خاص کر مٹر کی پھلیاں کھانے کی تاکید کرتے ہیں۔