اجزا۔
گوشت ایک کلو، چاول ایک کلو، سرخ مرچ پچاس گرام پسی ہوئی، نمک حسب ذائقہ، آلو بخارا پچیس گرام، کیوڑا دس گرا
م، ٹماٹر پچاس گرام، پیاز پچاس گرام، ہری مرچ پچیس گرام، لہسن بیس گرام، گرم مصالحہ پانچ گرام پسا ہوا، ہلدی بیس گرام، ثابت گرم صالحہ دس گرام، زردے کا رنگ پانچ گرام، اشرفی کا مربہ سو گرام، دہی سو گرام، ہرا دھنیا ایک گڈی، ادرک بیس گرام، پودینہ ایک گڈی، آئل دو سو گرام ۔
ترکیب۔
پیاز لچھے دار کاٹ کر آئل میں ہلکی برائون کر لیں اور الگ نکال کر رکھ دیں۔ اسی ائل میں لہسن، ادرک سنہری رنگت ہونے تک بھونیں اور سرخ مرچ، ہلدی، ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں اور تھوڑا تھوڑا بھونیں۔ پھر گوشت شامل کر کے اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔ جب گوشت گل جائے تو اسے بھون لیں۔ چاولوں کو ایک کنی ابال لیں اور ایک الگ کھلی دیگچی میں گوشت کا سالن ڈالیں۔ ٹماٹر، ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ کاٹ کر شامل کر لیں اور پسا ہوا گرم مصالحہ بھی ڈال دیں۔ دہی میں زردے کا رنگ اور آلو بخاررا شامل کر کے وہ بھی سالن کے اوپر ڈال دیں۔ اب ان کے اوپر سارے چاول ڈال دیں اور تھوڑا سا کیوڑا اور اشرفی کا مربہ ڈال کر دم پر لگا دیں۔ آخر میں اوپر سے برائون کی ہوئی پیاز ڈال دیں۔