نئی دہلی:مرکزی حکومت نے عوامی تقسیم نظام کے تحت فروخت ہونے والے مٹی کے تیل پر دی جانے والی سبسڈی کو 12 روپئے فی لیٹر اور رسوئی گیس سلنڈر (ایل پی جی) پر دی جا رہی سبسڈی کو 18 روپئے فی کلو مقرر کردی گئی ہے ۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیرمملکت دھرمیندر پردھان نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ مسٹر پردھان نے کہا کہ مالی سال 16۔2015 میں سرکاری تیل اور گیس تقسیم کمپنیوں کو اسی شرح سے سبسڈی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تقسیم نظام کے تحت 14.96 روپئے فی لیٹر کی شرح سے مٹی کے تیل کی فروخت کی جاتی ہے جبکہ اس کی لاگت 29.91 روپئے فی لیٹر ہے ۔
حکومت کی جانب سے 12 روپئے فی لیٹر کی سبسڈی طے کئے جانے کے بعد سرکاری کمپنیوں کو باقی 2.95 روپئے ادا کرنے پڑیں گے ۔