آسٹن (آن لائن) امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دویا اس زائد مرتبہ مچھلی کھانے والے افراد بڑھاپے میں بینائی کی کمی سے محفوظ رہتے ہیں۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق ۶۵ سے ۸۴سال کے ۲ ہزار ۴۰۰ بوڑھے لوگوں پر کی گئی مطالعاتی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے وہ افرادجنہوں
نے ہفتے میں دو یا اس سے زائد بار مچھلی کھائی وہ بڑھاپے میں Macular Degeneration سے محفوظ رہے جو Retina میں موجود سیلز کو مردہ بنادیتی ہے۔تحقیق کے مطابق Salmon، Mackerel اورTuna مچھلیوں میں پایا جانے والا کیمیائی عنصر Omegaی3 fatty acids بڑھاپے میں نظروں کی کمزوری کو روکتا ہے۔واضح رہے کہ بڑھاپے میں عام طور پر مرکزِ نگاہ کمزور ہوجاتی ہے جس کے باعث ایسے افراد کیلئے لکھنا پڑھنا، ڈرائیونگ یا ٹیلی ویڑن دیکھنا ممکن نہیں رہتا مگرمچھلی میں موجود Omega۳ بڑھاپے میں آنکھوں کے Retina سیل کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ ہفتے میں دوبار مچھلی کھانے سے بلند فشار خون ،دل کی بے ترتیب دھڑکنوں، خون کے شریانوں میں چربی کی زیادتی اور مضر صحتTriglyceride کی سطح میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مچھلی کھانے والوں میں پروسٹیٹ اور جلد کے سرطان کے خدشات بھی کم ہوتے ہیں۔