کانپور: مڈڈے میل بناے والی تنظیمیں مسلسل بچوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔ گوبندنگر واقع ڈی ایم یو انٹر کالج کے جونیئر کے بچوں کےلئے بدھ کو مڈڈے میل کے تحت کڑھی ، چاول بچوں کودیاگیا ۔اسکول میں تقریباً ۴۰ بچے آئے تھے ۔اسکول میں کھانے کی تقسیم کے دوران بچوں کو چاول کے بھگونے میں بچھو کا ڈنک دکھا اس کے بعد بچوں نے کھانا کھانے سے انکار کردیا اور ہنگامہ کرنے لگا ۔ بچوں کو ہنگامہ کرتے دیکھ کر اسکول میں موجود ٹیچر بھی آگئے ۔ٹیچروں نے بچوں کو بتایاکہ چاول میں بچھو کا ڈنک ہے ٹیچروں نے جب وہ ڈنک دیکھا تو حیران رہ گئے ۔
اس معاملے کے سلسلے میں بی ایس اے سے ایم ڈی ایم سپلائی کرنے والے تنظیم سبھاش چلڈرن سوسائٹی کی شکایت کی ۔ ایس اے کا کہناہے کہ پہلے بھی تنظیم کے ذریعہ کھانے کو لے شکایتیں آئی ہیں ۔ آج کھانے میں بچھو کا ڈنک نکلنے کی بات سامنے آئی ۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔