لکھنو: غذا تحفظ اور ادویات انتظامیہ کی ٹیم نے جمعہ کی صبح دوپہر کا کھانا بنانے والی سات تنظیموں کے نمونے بھرے ہیں یہ اطلاع چیف غذا تحفظ افسر ایس پی سنگھ نے دی۔
انہوں نے بتاےا کہ پہلا نمونہ تہری کا راجہ جی پورم واقع شاسوت سیوا سنستھان سے ، دوسرا نمونہ تہری کا اودگ گرام ایوم سیوا سمیتی سے، تیسرا نمونہ تہری اور سویا بین کا فیرڈیل گرام ادیوگ سیوا سمیتی ٹھاکر گنج سے بھرا گیا ہے۔اس کے علاوہ دیگر چار نمونوں میں چوتھا نمونہ دوبگا واقع نیمش پرگتی سنستھان سے تہری کا ، ۵واں نمونہ انمیش تنظیم سے تہری سویا بری اور چاول کا، پھول باغ واقع مولانا آزاد میموریل سوسائٹی سے سرسوں کا تیل، مرچ پاو¿ڈر، دھنیا پاو¿ڈر، ہلدی پاو¿ڈر، ہلدی، گیہوں ، چاول کا اور ساتواں نمونہ عالم باغ پکیڈلی کے پیچھے نرمل سیوا سنستھان تہری اور ارہر کی دال، چاول کا بھرا گیا ہے۔ سبھی نمونوں کو سیل کر کے جانچ کیلئے بھیج دیا گیا۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔