فتح پور:گاوں پردھانوں کی منمانی کے سبب سرکاری اسکولوں میں مڈڈے میل بندو بست متاثر ہو رہا ہے۔ زیادہ تر گاوں پردھان ہیڈ ماسٹروں سے چیک پر دستخط کرنے کےلئے کمیشن مانگ رہے ہیں۔ بغیر کمیشن لئے چیک پر دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ اس معاملے کو لے کر پرائمری اسکول علی پور کے پرنسپل نے بی ایس اے سے شکایت کی ہے۔ بی ایس نے گاوں پردھان سرائے کھرگو کو نوٹس بھیجا ہے۔ پرائمری اسکول علی پور کے پرنسپل امبکا شکلانے بتایا کہ دو ماہ سے مسلسل مڈ ڈے میل خود بنوا رہے ہیں۔ جب گاوں پردھان سے چیک میںدستخط کرانے کےلئے پہنچے تو انہوں نے چیک میںدستخط کرنے سے منع کردیا۔ گاوں پردھان چیک میں دستخط کرنے سے مسلسل منع کررہے ہیں۔
ایسی حالت میں مڈ ڈے میل خود سے بنوانا مشکل ہو رہا ہے۔مڈ ڈے میل انچارج آشیش دکشت نے بتایاکہ گاوں پردھان چیک نہیںکاٹ رہے ہیں ابھی تک پرنسپل خود سے مڈ ڈے میل بنوا رہے تھے۔ پرنسپل کی شکایت کی بنیاد پر گاوں پردھان کو سبب بتاو نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اگر مقررہ وقت کے اندر نوٹس کاجواب نہیںدیتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کرائی جاے گی۔ اسی طرح گاوں پردھان بیوٹی مڈ ڈے میل چیک میںدستخط نہیں کررہے ہیں۔ ایسے میںیہاں کے پرنسپل بھی جلد ہی شکایت کریں گے۔