بہار شریف: بہار کے ضلع نالندہ میں بند تھانہ علاقے کے مسیحا ڈیہہ ہائی اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے سے 45 بچے بیمار پڑگئے ۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسیحا ڈیہہ ہائی اسکول کے بچوں کو معمول کے مطابق کل بھی مڈ ڈے میل میں کھچڑی اور سبزی دی گئیں۔ کھانا کھانے کے بعد بچوں نے متلی اور سر درد کی شکایت کی اور تقریباً 40 بچے بیمار ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کو فوراً ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے بعد رات گئے تمام بچوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ کھانے میں چھپکلی گرنے کی بات سامنے آرہی ہے ۔