لکھنؤ۔(نامہ نگار)حسن گنج علاقے میں مکان کے تنازعہ کو لے کر ایک شخص نے پہلے تو سڑک پر ہنگامہ کیا اور پھر خود پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس معاملے میں دونوں فریقین کو محض نقض امن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ حسن گنج کے منکا میشور مندر کے پاس رہنے والا پیارے لال کا بھائی رادھے لال حسن گنج کے ڈالی گنج کے قطب پور میں ایک مکان میں رہتا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس مکان کو اس کے آنجہانی ماماں چھوٹے لال نے رہنے کیلئے دیا تھا۔ وہیں تقریباً دو مہینے قبل اسی مکان کو خریدنے والے اقبال کا کہنا ہے کہ مکان کو انہوں نے چھوٹے لال کی بہن منی دیوی سے خریدا تھا۔ جس کیلئے انہوں نے وصیت کے اصلی کاغذات بھی دکھائے تھے ۔کچھ دن قبل مکان توڑتے وقت بھی کسی نے مخالفت نہیںکی ۔جمعہ کو تعمیر کراتے وقت پیار ے لال آکر دعویٰ کرنے لگا کہ مکان اس کا ہے۔ جبکہ مکان سے جڑا کوئی کاغذ اس کے پاس نہیں ہے۔ پہلے اس نے کنبہ کے ساتھ مکان م
یں توڑ پھوڑ کی اور بعد میں سڑک پر کھڑا ہوکر مظاہرہ کرنے لگا اس نے اطلاع پولیس کو دی لیکن پولیس نہیں پہنچی اسی درمیان وہ مٹی کے تیل کا ڈبا لے آیا اور خودسوزی کرنے کی بات کہنے لگا اس درمیان پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس پیارے لال کی دھمکی کو مذاق سمجھ رہی تھی۔ اس درمیان پیارے لال نے مٹی کے تیل کا ڈبا اپنے اوپر انڈیل لیا اور تیل سے شرابور ہونے کے بعد ماچس لگاکر خودسوزی کرنے کی کوشش کرنے لگے گا۔ دریں اثنا مقامی لوگوں نے اس کو پکڑ لیا ۔پولیس اس کے بعد دونوں فریقین کو لے کر تھانہ پہنچی اور نقض امن کے الزام میں دونوں فریقین کے خلاف کارروائی کردی۔