اجزا: آلو( اُبال کر میش کریں)، آدھی پیالی’ مٹر( اُبال کر میش کریں)، آدھی پیالی’ مولی( کدوکش کر کے پانی نچوڑ لیں)، آدھی پیالی’ میتھی( باریک کٹی ہوئی)، آدھی پیالی’ آٹا،تین پیالی’ میدہ،ڈیڑھ پیالی’ نمک، حسب ذائقہ’ پیاز( باریک کٹی ہوئی)،کھانے کے 2 چمچے’ ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی)، کھانے کا ایک چمچ’ گھی حسبِ ضرورت۔
ترکیب: آٹے اور میدے کو مکس کر کے اس میں آلو، مٹر مولی، میتھی، پالک، نمک، پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گوندھ لیں، آٹا ذرا سخت گوندھیں، پھر اس کو تقریباً دس منٹ تک چھوڑ دیں پھر تواگرم کر کے گھی لگائیں۔ پیڑا بناکر بیل لیں۔ پراٹھوں کی طرح دونوں طرف پر گھی لگاکر سنہرے رنگ کے تل لیں۔ پودینے کی دہی والی چٹنی کے ساتھ سحری میں کھائیں، بہت مزے دار ہوں گے۔