کوالالمپور۔ایشیائی کھیلوں میں مخالفت کرنے پر اپنا تمغہ قبول کرنے سے انکار کرنے والی ہندوستانی مکہ باز ایل سریتا دیوی کو اس کیلئے سخت سزا جھیلنی پڑ سکتی ہے۔باکسنگ کاسب سے اوپر ادارے اے آئی بی اے نے آج یہاں کہا کہ جنوبی کوریا کے انچیون میں ستمبر میں ہوئے ایشیائی کھیلوں کی باکسنگ مقابلہ کے لاٹویٹ کلاس میں سریتاکی اپنے مقابلے میں شکست ہو گئی تھی۔ سریتا نے تمغہ تقسیم تقریب کے دوران احتجاج درج کرتے ہوئے اپنا تمغہ مخالف کھلاڑی کو دینے کی کوشش کی تھی۔ سریتا اور تین کوچ پر غیر معینہ پابندی کی وجہ سے یہ لوگ جنوبی کوریا میں جاری ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں حصہ نہیں لے پائے اور وہ اب ڈسپلن کمیشن کے اس بارے میں آخری فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔اے آئی بی اے کے صدر سی وو نے کہا کہ اس تنازعہ پر جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مکہ باز کو سخت سزا دئے جانے کے اشارے دیے۔وو نے ٹیلی فون انٹرویو میں کہااس کوسرتا سخت سزا دی جائے گی۔ صفر رواداری برتی جائے گی۔ اگر جیت کر فاتح بننا قبول کرتے ہو توآپ کو شکست کو بھی تسلیم کرنا ہوگا۔ اگر تمام کھلاڑی ایسا کرنے لگے تو مقابلہ کیا رہ جائے گا۔غور طلب ہے کہ ایشیائی کھیلوں میں سریتا دیوی 60 کلوگرام وزن کے زمرے کے اپنے مقابلے میں فیصلے سے مطمئن نہیں تھی اور اس نے گلے میں میڈل ڈالنے کیلئے جھکنے سے انکار کر دیا تھا اور اس نے تمغہ لے کر سیمی فائنل جیتنے والی مکہ باز پارک جی نہ کے گلے میں ڈال دیا تھا۔ ہندوستانی باکسنگ یونین کے صدر سندیپ جاجوڈیا نے گزشتہ ماہ اے آئی بی اے سے درخواست کی تھی کہ سریتا کی معطلی ختم کی جانا چاہیے کیونکہ یہ اس کا ایک جذباتی ردعمل تھا اور یہ منصوبہ بند نہیں تھا۔