مکہ ۔ 14 اپریل (یو این این) مکہ مکرمہ کے میونسپل حکام نے رواں سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران جعلی آب زم زم کی 50 ہزار بوتلیں برآمد کیں۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مکہ میونسپلٹی کے شعبہ ماحولیات و صحت کے سربراہ نے بتایا کہ جنوری سے لیکر مارچ کے اختتام تک مختلف کارروائیوں کے دوران جعلی آب زم زم کی 50 ہزار بوتلیں برآمد کر کے کئی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کاروبار میں زیادہ تر غیر ملکی ملوث ہیں تاہم انہوں نے اس حوالہ سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جعلی آب زم زم کے بارے میں معلومات کے بارے میں متعلقہ حکام سے فوری طور پر رابطہ کریں۔