نئی دہلی ۔دولت مشترکہ کھیلوں کے تمغہ فاتح مکے باز دل باغ سنگھ سے 2011 میں ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہنے کی وجہ سے ہریانہ حکومت کا بھیم ایوارڈ واپس لیا جائے گا ۔دولت مشترکہ چمپئن شپ کے پہلے گولڈ میڈل فاتح اور کئی بار کے قومی چمپئن د ل باغ 2011 میں جھارکھنڈ قومی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ٹیسٹ میں ناکام رہے تھے ۔ ویلٹرویٹ کے اس مکہ باز کو اس سال کے شروع میں ہریانہ ریاست کے بھیم ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ وہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہنے کی وجہ سے اس کے نااہل تھے ۔ریاست عامہ کے افسر اور ہریانہ کھیل اور نوجوان بہبود محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کھیل ایس کے گوئل نے آر ٹی ائی کے جواب میں کہا کہ یہ مکہ باز سے ایوارڈ واپس لینے کا عمل شروع کر دیاگیا ہے ۔گوئل نے اپنے جواب میں کہا ناڈا قومی ڈوپنگ رودھی ایجنسی نے سات فروری 2014 کو مطلع کیا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے نااہلی کی مدت 24 فروری 2011 سے 23 فروری 2012 تک مؤثر تھی ۔اس بھیم ایوارڈکو منسوخ کرنے کیلئے کھیل کے محکمہ نے عمل شروع کر دیا ہے ۔