نئی دہلی (بھاشا)مہندرا اینڈ مہندرا کی زرعی کاروبار اکائی مہندرا شبھ لابھ سروسیز نے گھریلو اور بین الاقوامی بازاروں میں تازہ پھلوں کی فروخت کے لئے بیلجیم کی یونی ویگ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں مہندرا شبھ لابھ سروسیز اور یونی ویگ کے درمیان اس مشتر
کہ صنعت میں دونوں کمپنیوں کی با لترتیب۶۰اور۴۰ فیصد حصہ داری ہے ۔ یہ مشترکہ صنعت سبوروبرانڈ کے تحت پھلوں کی مارکیٹنگ کرے گی مہندرا شبھ لابھ نے گذشتہ نومبر نے اس برانڈ کی پیشکش کی تھی ۔ کمپنی نے کہا کہ یہ مشتر کہ صنعت بہترین پھلوں کو فراہم کرا نے کے لئے تازہ پھل فراہمی پر توجہ مر کوز کرے گی ۔ جو گھریلو اور بین الاقوامی بازاروں دونو ں کی ہی ضرورتوں کو پورا کر ے گا ۔مہندرا اینڈ مہندرا کے کار گذار ڈائرکٹر اور آٹو موٹیو اینڈ فارما اکیوپمینٹ شعبہ کے صدر پون گوئنکا نے صحافیوں سے کہا کہ اس مشتر کہ صنعت میں دونوں کمپنیاں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریںگی اور اس سے کسانوں کے ساتھ صارفین دونوں کو ہی فائدہ ہوگا ۔اس مشترکہ صنعت میں یونی ویگ معیار کنٹرول ، پھل توڑنے کے بعد رکھ رکھائو ، پھل پکانے کے عمل وغیرہ کے بارے میں تکنیکی مہارت شیئر کرے گی تاکہ بین الاقوامی معیار کو پورا کیا جاسکے ۔ مہندرا شبھ لابھ اپنی گھریلو مارکیٹنگ اور تقسیم نیٹ ورک کے ذریعہ پورے ہندوستان میں ٹھیکہ کاشت کاری سمجھوتوں کا بندوبست کرنے میں مدد کرے گی اور ضروری مقامی لائسنس اور حمایت ، خدمات فراہم کرے گی ۔ مہندرا کے زراعت اور دیگر کاروبار کے سی ای او ا شوک شرما نے کہا کہ مشتر کہ صنعت آئندہ تین ۔ پانچ سال میں ۵۰۔ ۷۵کروڑ روپئے کی آمدنی پر نظر ہے ۔ ساتھ ہی ایک لاکھ ٹن پھل کی فراہمی کا ہدف رکھا ہے ۔