نئی دہلی (بھاشا) گاڑی بنانے والی کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا نے آج کہا کہ اس کے ملازمین کے ایک طبقے نے موہالی واقع ٹریکٹر بنانے والے ایک کارخانے میں کل سے کام دوبارہ شروع کردیا ہے۔ یہ ملازمین ڈیوٹی پر نہیں آرہے تھے۔ کمپنی نے ممبئی شیئر بازار کو مطلع کیا کہ معاملے کو باہمی بات چیت کے ذریعے سلجھا لیاگیا ہے۔ کمپنی نے ۲۸؍اپریل کو مطلع کیا تھا کہ ملازمین کا ایک طبقہ ڈیوٹی پر نہیں آرہا ہے ان کے مطالبات غیر مناسب تھے اور معاملہ لیبر کمشنر دفتر میں صلاح
کیلئے بھیجاگیا تھا۔