ممبئی (وارتا)ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھو رام راجن نے آج کہا کہ مہنگائی کے دباؤ کو دھیان میںرکھتے ہوئے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نہ کہ بین الاقوامی اسباب کے مد نظر ایسا کیا گیا ہے۔
مسٹر راجن نے رواں مالی سال کی قرض اور کرنسی پالیسی جائزے کے ایک دن بعد آج یہاں ماہرین کے ساتھ گفتگوں میںکہا کہ گھریلو سطح پر آئندہ کچھ عرصے تک روپئے پر توجہ دینا ہو گی ۔ انہو ں نے کہا کہ گھریلو سطح پر روپئے کی مدد کرنے پر ہی بین الاقوامی سطح پر اس کی مدد کر سکیں گے۔ انہو ںنے کہا کہ گھریلو سطح پر روپئے کی مدد کرنے کا مطلب ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا ۔ ایک بار مہنگائی قابو میں آجائے گی تو سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھے گا اور اس کا فائدہ ہر شعبے کو فائدہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ریزرو بینک نے کل قرض اور کرنسی پالیسی کے جائزے میں قلیل مدتی شرح سود(ریپو اور ریورس ریپو) میں ایک چوتھائی فیصد کااضافہ کر دیا تھا۔ انہو ں نے کہا ہے کہ دسمبر میں تھوک اور خردہ مہنگائی نیچے آئی ہے ۔ لیکن اس میں اضافہ ہونے کے اندیشے سے اس میں اضافہ کیا ہے۔