ممبئی (وارتا) ریزرو بینک آف انڈیا نے ایک بار پھر مہنگائی پر قابو پانے کی اپنی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیرترقی ممکن نہیں ہے ۔ آر بی آئی کے گورنر رگھو رام راجن نے آج رواں مالی سال کی قرض اور کرنسی پالیسی کی تیسری سہ ماہی کا جائزہ جاری کرنے کے بعد یہاں صحافیوں سے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لئے مہنگائی کو کنٹرول میں کرنا بہت ضروری ہے ۔
انہو ںنے کہا کہ آر بی آئی قرض شرحوں کو لیکر نہ تو بہت سخت ہے اور نہ ہی بہت نرم ہے بلکہ اس کا کام چوکسی کرنے کا ہے ۔ مہنگائی پر نظر رکھنا اس کیترجیح ہے۔ مسٹر راجن نے کہا کہ دسمبر میںپھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میںکافی کمی آئی لیکن مہنگائی میں اتنی کمی نہیں رہی جتنی ہونی چاہئے تھی۔ ایسے میں بیمار معیشت کو دوا کی ضرورت تھی اس لئے پالیسی ساز شرحوں کو بڑھا کر اس کا علاج کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ غالباً ایسا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی لیکن پھر بھی حالات پر نظر رکھنا ضروری ہے ۔ اس پر سے نظر ہٹانا خطرات سے بھرا ہو سکتا ہے ۔