لکھنؤ(نامہ نگار)پاور کارپوریشن کی جانب سے مہنگی بجلی خرید معاملے میں کارپوریشن کے ذریعہ جواب نہ دیئے جانے پر صارفین کونسل نے دفعہ ۱۲۸ کے تحت مقدمہ داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صارفین کونسل نے کہا کہ افسران کی ساز باز سے یہ گورکھ دھنداانجام دیاجارہا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ معاملہ کی باقاعدہ جانچ کی جائے۔
ریاستی بجلی صارفین کونسل کے صدر اودھیش کمار ورمانے کہا کہ بجاج اور ریلائنس جیسے بڑے صنعتی گھرانوں سے اونچی شرحوں پر بجلی خرید کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ مسٹر ورما نے کہا کہ صارفین کونسل ریگولیٹری کونسل کے توسط سے جانچ کرانے کیلئے عرضی داخل کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن بلا تاخیر معاملہ کی تفتیش کیلئے توانائی ایکٹ ۲۰۰۳ء کی دفعہ ۱۲۸کے تحت انویسٹی گیٹنگ اتھارٹی کی بھی تشکیل کرائے۔ مسٹرورما کا کہنا ہے کہ اگر بجلی خرید کے اس معاملہ کی مناسب جانچ ہوتی ہے تو کئی ایسی باتوںکاانکشاف ہو سکے گا جس سے
توانائی شعبہ میں چل رہے گورکھ دھندوں سے پردہ ہٹ جائے گا۔