ینگون:میانمار حکومت نے مغربی ساحلی ریاست راکھینے سے ایمرجنسی ہٹانے کا اعلان کیا ہے ۔خبر رساں ایجنسی ‘ژنہوا’ نے صدر کے دفتر کے حوالے سے آج یہ اطلاع دی. میانمار میں جون 2012 میںتشدد بھڑکنے کے بعد وہاں ایمرجنسی لگا دی گئی تھی۔ اس وقت کے صدر یو تھین سین نے ایمرجنسی لگانے کے اعلان پر دستخط کئے تھے ۔ایجنسی نے بتایا کہ ایمرجنسی کا یہ اعلان اس وقت کیا گیا تھا جب ملک کی ریاست راکھینے کے چھ علاقوں میں کرفیو لگانے کے باوجود بدامنی اور تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ اس وجہ سے حکومت کو اس علاقے میں اپنی انتظامی ذمہ داری ادا کر پانے میں مشکل ہورہی تھی ۔میانمار میں 50 برسوں سے زیادہ عرصہ تک فوجی حکومت تھی اور اب کئی دہائیوں بعد جمہوری حکومت منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ نے ٹن چا کو اپنا اگلا صدر منتخب کیا ہے ۔