وارانسی، 30 اکتوبر اترپردیش میں وارانسی کے چولاپور علاقہ میں کل رات بدمعاشوں نے گھس کر ایک جوڑا سمیت کنبے کے چار اراکین کا قتل کردیا اور ایک دیگر کو زخمی کردیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ چولا علاقہ کے چندا پور گاؤں میں کل رات چند بدمعاشوں نے موہن جیسوال کے گھر میں گھس کر گھر والوں پر لوہے کی سلاخوں اور لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔ بدمعاشوں نے موہن جیسوال (55) ان کی بیوی جھونا دیوی (53) بیٹی پوجا (20) اور پردیپ (18) کا قتل کردیا۔ اس واردات میں زخمی 16 سالہ سندیپ کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ موہن جیسوال کے محکمہ آبپاشی کے ملازم تھے۔ فوری طور پر قتل کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ موہن جیسوال کی بیٹی پوجا نے بچاؤکے لئے گاؤں والوں کو فون کیا لیکن جب تک لوگ موقع پر پہنچتے بدمعاش واردات کو انجام دیکر فرار ہوچکے تھے۔
اس واردات کے بعد علاقہ میں دہشت کا ماحول ہے۔ پولیس قاتلوں کوتلاش کررہی ہے۔