طبی ماہرین کے مطا بق میتھی ایک کثیر الاستعمال سبزی ہے جس کے پتے اور بیج بطور دوا بھی انتہائی موثر ہے۔ میتھی کے بیج چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے اکثر ابٹن میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ میتھی کے بیجوں کو پانی میں پیس کر ہفتے میں کم از کم دو بار ایک گھنٹہ تک سر پر لگا کر دھونے سے بال لمبے اور گرنا بند ہوجاتے ہیں۔ یہ پیٹ کے چھوٹے کیڑوں کو مارتی ہے، ہاضمہ درست کرتی ہے اور بلغمی مجاز والوں کیلئے بہت مفید ہے۔ میتھی شوگر اور گٹھیا میں بہت مفید ہے اس کیلئے میتھی کے تازہ پتے۱۰؍گرام پانی میں پیس کر نہار منہ استعمال کریں ذیابیطس کے علاج میں میتھی کو انتہائی موثر پایا گیا ہے۔ میتھی کے بیج روزانہ ۲۰؍گرام دردرے پیس کر کھانے سے صرف ۱۰؍دن کے اندر ہی پیشاب اور خون میں شکر کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ شوگر کے تناسب سے میتھی کے بیج کا استعمال ۱۰۰؍گرام روزانہ تک بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں میتھی کے بیج دال کی طرح یہ کسی سبزی میں ملا کر بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔
اس کے استعمال کے کوئی مضر اثرات نہیں۔