دنیا بھر کے مسلمان بدھ کے روز میدان عرفات پر مشرکین سے بےزاری کا اعلان کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے حجاج سمیت دنیا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام
میدان عرفات میں بدھ کے دن مشرکین سے نفرت و بے زاری کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا اہم پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا- آٹھ ذی الحجہ کو حجاج کرام نماز مغرب و عشاء ادا کرنے اور محرم ہونے کے بعد عرفات کی سرزمین پر جاتے اور وہاں ٹھہرتے ہیں- پھر مشعر الحرام میں شب گزارتے ہیں اور دس ذی الحجہ کو طلوع آفتاب کے بعد مشعر سے منی کی جانب جاتے ہیں- حجاج سرزمین منی میں داخل ہونے کے بعد قربانی کرتے اور سر کے بال منڈاتے ہیں پھر غسل کے بعد احرام سے خارج ہو جاتے ہیں- حاجیوں پر واجب ہے کہ دس ذی الحجہ کو اذان مغرب سے قبل رمی جمرہ انجام دیں- حجاج کرام بارہ ذی الحجہ تک منی میں رہنے اور رمی جمرہ انجام دینے بعد مکہ واپس آجاتے ہیں، طواف انجام دیتے ہیں اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کرتے اور آخر میں نماز طواف اور طواف نساء بجا لاتے اور مناسک حج کو اختتام تک پہنچاتے ہیں