سڈنی ۔ آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کو بائونسر کرانے والے فاسٹ بولر سین ایبوٹ نے اس دردناک حادثے کے بعد ذہنی دباؤ سے ابرتے ہوئے کویسلینڈ کے خلاف اپنی گھریلو ٹیم نیو ساؤتھ ویلز کیلئے آٹھ وکٹ چٹکاکر زبردست واپسی کی ہے۔ایبوٹ کا بائونسر سر پر لگنے سے ہیوز کی موت ہوئی تھی اور اسکے بعد 22 سالہ فاسٹ بولر گہرے صدمے میں آ گئے تھے کہ انہیں کاسلنگ کا سہارا لینا پڑا تھا۔ خود ہیوز کے خاندان اور ان کے دوستوں نے ایبوٹ کو اس حادثے سے نکلنے میں مدد کی۔ آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے ستارے مانے جا رہے ایبوٹ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر واپسی کی تھی۔ لیکن شروعات میں وہ کافی فکر مند دکھائی دے رہے تھے اور کویسلینڈ کے خلاف انہوں نے پہلی اننگز میں صرف دو وکٹ نکالے۔لیکن جمعہ کو زبردست واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے ڈرا کی جانب بڑھ رہے میچ میں ایبوٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کویسلینڈ کی دوسری اننگز میں 14 رنز پر چھ وکٹ نکال کر مخالف ٹیم کو 99 کے اسکور پر ڈھیر
کر نیو ساؤتھ ویلز کو جیت دلا دی۔