ممبئی، 21 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ کی ادا کارہ مادھوری دیکشت کا کہنا ہے کہ ان کے لئے ان کا کنبہ ہی اولیں ترجیح ہے ۔سال 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے کے ساتھ شادی کرنے کے بعد مادھوری نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا تھا اور امریکہ شفٹ ہوگئی تھیں۔ مادھوری دیکشت نے اس سال نمائش کی گئی فلم یہ “جوانی ہے دیوانی” کے ذریعہ انڈسٹری میں واپسی کرلی۔ مادھوری کی آئندہ برس ڈیڑھ عشقیہ اور گلابی گینگ جیسی فلمیں نمائش کے لئے آنے والی ہیں۔مادھوری دیکشت نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ممبئی میں رہنا چاہتی تھی ۔ ممبئی میں میں پلی بڑھی ہوں اس لئے یہاں آنا گھر میں واپس آنے کے مترادف ہے۔ میرا کنبہ میرے لئے میری پہلی ترجیح ہے اگر مجھے اپنے بچے کو اسکول جانا ہوتا تھا تو میں اسی بنیاد پر اپنے دن کا پروگرام طے کرتی تھی ۔ میرے بچے اور میرے شوہر ممبئی میں شفٹ ہوکر بہت خوش ہیں۔فلم ادا کارہ نے کہا کہ میرے شوہر نے ڈیڑھ عشقیہ کا پرومو دیکھا ہے اور انہیں یہ فلمیں بھی بہت پسند آئی ہیں۔ ڈیڑھ عشقیہ کے گانے اٹریا کو بھی نہوں نے کافی پسند کیا ہے۔ انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ ڈیڑھ عشقیہ میں میں نے اچھا کام کیا ہے۔ انہیں مجھ پر ناز ہے ۔