لاہور: اداکارہ میرا نے اپنے خلاف بڑی سازشوں کا انکشاف کیا ہے، مگر نجانے کیوں سازش کرنے والوں کا نام نہیں لیا، ساتھ ہی اتراتے ہوئے کہا وہ پریشان نہیں کہ سازشیں اسپیشل لوگوں کے خلاف ہوتی ہیں۔ میرا اسلام آباد بھارتی ہائی کمشنر کی افطاری پارٹی اٹینڈ کرنے آئی تھیں، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ عید کی بھرپور تیاری کر رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ عید پر میری کوئی فلم نہیں آ رہی مگر وہ اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گی۔ میڈیا نے میرا سے بار بار انگلش میں بات کرنے کو کہا مگر انہوں نے ہنس کر ٹال دیا، ان کا کہنا تھا وہ جلد بھارت جا رہی ہیں کیونکہ ان کو وہاں سے بہت سی آفرز ہیں۔
–