لاس اینجلس ۔ 22 فروری (یو این این) آسکر ایوارڈ یافتہ اور آئرن لیڈی کا کردار ادا کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ میرل سٹریپ اپنی نئی فلم میں سیاسی کارکن کا کردار ادا کریں گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق میرل سٹریپ نے مارگریٹ تھیچر کا کردار ادا کرنے پر آسکر ایوارڈ حاصل کیا تھا اور اب وہ اپنی نئی فلم میں 20 ویں صدی کے آغاز میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی سیاسی کارکن ’’ایمیلائن پنک ہرسٹ‘‘ کا کردار ادا کریں گی جبکہ ان کے ساتھ دیگر کاسٹ میں
کیری ملیگن بھی شامل ہیں فلم کی تیاری پر کام آئندہ ہفتے شروع ہو گا۔