میرٹھ (نامہ نگار)ضلع میں الگ الگ وارداتوں میں دولڑکیوں کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کے واقعات پیش آئے ہیں پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی سرگرمی سے تلاش شروع کردی ہے۔پہلی واردات تھانہ سرورکپور علاقہ میں پیش آئی جہاں چارنوجوانوں نے لڑکی کو اغواکر کے اس کی اجتماعی آبروریزی کی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کی تحریر پرملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ان کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی ہے پولیس کے ایک ترجمان نے متاثرہ لڑکی کی تحریر کی بنیاد پر بتایا کہ دوشنبہ کی شب ۱۴؍سالہ لڑکی گھر سے کچھ فاصلے پر واقع ہینڈ پمپ سے پانی لینے کیلئے جارہی تھی اسی دوران چارنوجوانو ں نے اسلحہ دکھا کر لڑکی کو اغواکرلیا اور قریب کے جنگل میں لے جاکر چاروں نوجوانو ں نے لڑکی کی آبروریزی کی ۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمین لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر چلا گیا ہوش میں آنے کے بعدلڑکی نے گھروالوں کو پوراواقعہ بتایا کہ
گھر والوں نے منگل کو تھانہ میں تحریر دے کر مقدمہ درج کرالیا۔