گورکھپور:اترپردیش ایکڈ میک میرٹ سنگھرش مورچہ کا ایک جلسہ میونسپل کارپورشن دفترواقع رانی لکشمی بائی پارک میں منعقد ہوا۔ جلسہ میں بی ایڈ ۲۰۱۲کے طلباشامل تھے طلبا نے میرٹھ لسٹ کے ذریعہ بھرتی کرانے کے مسئلہ پر گفتگو کی۔ طلبا نے اتفاق رائے سے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت سے گفتگو کرنے پر بھی عام رائے سے فیصلہ کیا گیا ۔ جلسہ کی صدارت امرناتھ یادو نے کی ۔
جلسہ میں نیرج رائے ، انکیش شریواستو ، راجیوسنگھ ، اویناش نگم ، سلطان انصاری ، مہیما رائے ، نیتوشریواستو اورآکانشا مشراوغیر ہ موجود تھے۔