ممبئی (بھاشا) مہمان نوازی کے میدان میں اپنے معیاری ہوٹلوں کیلئے مشہور میریئٹ انٹر نیشنل نے ۴۹ نئے ہوٹلوں کے ساتھ ملک میں اپنے توسیعی منصوبے کا کام شروع کردیا ہے۔ نئے ہوٹل کھلنے سے ۲۰۱۸ تک ہندوستان میں اس کے ہوٹلوں کی کل تعداد تقریباً ۷۰ تک پہنچ جائے گی۔ میریئٹ انٹر نیشنل کے نائب صدر راجیو مینن نے یہاں پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم گذشتہ ۱۵ برس سے ہندوستان میں ہیں اور مختلف برانڈوں کے تحت ہمارے ۲۵ ہوٹل خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہمارا منصوبہ مختلف برانڈوں کے تحت مزید ۴۹ ہوٹل کھولنے کا ہے۔ انھوںنے کہا کہ ہر برس ہم نئے معاہدے کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ۱۸۔۲۰۱۷ تک ہندوستان میں ہمارے ۶۰ سے ۷۰ ہوٹل ہو جائیں گے۔موجودہ وقت میں ہندوستان میں کمپنی کے ۶۵۰۰ اہلکاران کام کررہے ہیں اور۲۰۱۸تک تمام زمروں میں تقریباً۱۰
ہزار ملازمین کی تقرری کرے گی۔