ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں ‘ہار مان لینا’ لفظ نہیں ہے اور وہ اپنی آخری سانس تک کام کرتے رہیں گے ۔ رنویر نے کہا، ‘‘میری ڈکشنری میں ‘ہار مان لینے ’ جیسا کوئی لفظ نہیں ہے ۔ میں مرتے دم تک کام کرتا رھوں گا۔رنویر سنگھ اصل زندگی میں کافی تواناں اور پرجوش انسان ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں پتہ نہیں کہ ان میں اتنی توانائی کہاں سے آتی ہے ۔‘‘ مجھے یاد ہے جب میں نے پہلی بار ‘ملھاری’ گانا سنا تھا، تب سنجے لیلا بھنسالی سر ساؤنڈ روم میں تھے ۔ میں کافی پرجوش تھا اور میں اسٹوڈیو میں کودنے لگا اور گانے کی شوٹنگ کے لئے بی قرار ہو گیا’’۔ رنویر کی فلم باجي راو مستانی 18 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے ۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری والی باجي راو مستانی میں رنویر کے ساتھ دپیکا پادوکون اور پرینکا چوپڑہ اہم کرداروں میں ہیں۔