نئی دہلی / ممبئی: اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم ’’میری کوم ‘‘ میں کام نے ان کو خود کا دفاع سکھا دیا ہے اور اب وہ ضرورت پڑنے پر کسی کو بھی باآسانی پیٹ سکتی ہیں۔پریانکا نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ہر عورت کو اپنے دفاع کے لیے کوئی نہ کوئی ہنر سیکھنا چاہیے جیسے کہ وہ باکسنگ سیکھ گئی اور خود کو پہلے سے بہت بہتر محسوس کرتی ہیں فلم ’’میری کوم‘‘ کل جمعہ کو ریلیز کی جارہی ہے۔ساتھ ہی ممبئی سے یہ اطلاعات ہیں کہ ان دنوں بھارت میں پرینکا کی اس فلم ’’میری کوم ‘‘ کی عوام میں دلچسپی بڑھ گئی ہے اور فلم کی ریلیز کے دن کا لوگ بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں جب کہ مختلف میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا پر بھی اس فلم کے چرچے ہیں، فلم کو شیڈول کے مطابق کل ۵ ستمبر بروز جمعہ کو ریلیز کیا جائے گا۔