لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔لائف او کے چینل نیا سیریل ’میرے رنگ میں رنگنے والی‘ لیکر آرہا ہے۔ ۱۷؍نومبر سے ٹیلی کاسٹ ہونے والے اس نئے سیریل کے فنکار جمعہ کو راجدھانی میں تشہیر کیلئے پہنچے۔اس سیریل میں مشہور اداکار آلوک ناتھ، پرنالی گھونگھلوے، سمد
ھ باوا اور ڈالی سوہی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ یہاں چاروں اداکاروں نے بتایا کہ سیریل ’میرے رنگ میں رنگنے والی‘ تین نسلوں کی کہانی ہے۔ آلوک ناتھ نے بتایا کہ وہ شو میں شنکر ناتھ نام کے بزرگ کاکردار ادا کر رہے ہیں جس کا پوتا لیلا دھر ممبئی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جاتا ہے۔ وہاں اس کی ملاقات رادھانامی لڑکی سے ہوتی ہے۔ پہلے تو ان دونوں میں تکرار ہوتی ہے مگر آخر میں دونوں ایک دوسرے سے پیار کرنے لگتے ہیں۔ سیریل میں لیلا دھر کاکردار سمدھ باوا ادا کررہے ہیں جبکہ رادھا کے کردار میں پرنالی گھونگھلے ہیں۔ وہیں ڈالی سوہی لیلا دھر کی ماں کا کردار نبھا رہی ہے۔ اس کے علاوہ شو میں مہیش ٹھاکر اور رینوکا شہانے بھی نظر آئیں گی۔