احمد آباد۔بین الاقوامی میں اپنی پہلی سنچری لگانے کے بعد حوصلہ نظرآرہے ہندوستانی بلے بازی نائیڈو نے کہا کہ ان کے لئے کرکٹ کیرئیر میں یہ پاری ہمیشہ خاص رہے گی۔ اس کے نایاب ایک سو اکیس رنو ںکی اننگ کے بدولت مین آف دی میچ قرار دئیے گئے رائیڈو نے دوسرے یک روزہ میچ میں بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کی اپنی پہلی سنچری لگائی اور ہندوستان کو سری لنکا کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں
نے میچ کے بعد کہا کہ میرے لئے یہ پاری بہت اہم ہے اور کیونکہ لمبی مدت کے بعد میں نے اس طرح کی پاری کھیلی ہے اس لئے بین الاقوامی کرکٹ میں میری سب سے خاص پاریوں میں رہے گی۔ رائیڈو نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان وراٹ کوہلی نے انہیں نمبر تین پر کھیلنے کیلئے بھیجا جس سے انہیں بہت اعتماد حاصل ہوا۔ وراٹ نے اپنے نمبر تین مقام پر رائیڈو کو کھیلنے کا موقع دیا جبکہ میچ میں وہ خود چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے کیلئے پہنچے۔ رائیڈو نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سب سے زیادہ اعتما داور بھروسہ مجھے کوچ وراٹ اور دھونی بھائی نے دیا سبھی نے مجھ سے کہا کہ اچھا کھیلنا اور میں سیکڑا لگانے کے بارے میں تو بالکل سوچ ہی نہیں رہا تھا میں صرف کریز پر بنے رہ کر رن بنانا چاہتا تھا تاکہ ٹیم فاتح ہوسکے۔ اور اسی عمل میں میں نے سیکڑا مکمل کرلیا۔ ہندوستان کی انیس سال کی کم عمر کے کپتان رہے رائیڈو نے نمبر تین کے مقام کے سلسلے میں پوچھے جانے پر کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ کپتان پر منحصر ہے کہ وہ مقام پر کیا فیصلہ لیتے ہیں۔ میری ٹیم جو بھی فیصلہ کرے گی مجھے منظور ہوگا۔