برلن…اینجیلا مرکل نے امریکا کی جانب سے ان کے موبائل فون کی جاسوسی کرنے کی خبروں پر صدراوباما کو فون کر کے وضاحت طلب کر لی۔
جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمن حکومت کو اطلاع ملی ہے کہ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اینجیلا مرکل کے موبائل فون کی جاسوسی کر رہا ہے جس پر جرمن حکومت نے اپنے اتحادی امریکا کو درخواست کی کہ وہ فوری طور پر اس واقعے کی جامع وضاحت کرے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اینجیلا مرکل نے صدر اوباما کو واضح کیا کہ اگر ان خبروں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو اس طرح کے اقدامات ناقابل قبول ہیں اور اس سے اعتماد کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنے کا کہنا تھا کہ صدر باراک اوباما نے چانسلر اینجیلا مرکل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا ان کی گفتگو کی نگرانی نہیں کر رہا۔