واشنگٹن: امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی دعویداری پیش کرنے والی ہلیری کلنٹن نے آج کہا ہے کہ وہ ایران کی طرف سے کئے گئے بیلسٹک میزائل کے تجربہ سے کافی فکر مند ہیں۔انہوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو سختی سے نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ‘ایران کی اس کارروائی سے پتہ چلتا ہے کہ اس خطے میں عدم استحکام پھیلانے والی اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ‘۔محترمہ کلنٹن نے کہا ‘ان سرگرمیوں کے لئے ایران کو پابندیوں کا سامنا کرنا چاہئے اور بین الاقوامی برادری کو یہ دکھانا چاہیئے کہ وہ اسرائیل کو ایران سے ہونے والے خطرے کوبرداشت نہیں کرے گا’۔قبل ازیں آج مسلسل دوسرے دن ایران نے دو مزید میزائل تجربہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل اسرائیل تک حملہ کرنے کے قابل ہے ۔