-
ریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک خبر کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے سلسلے میں تقریبات کے حوالے سے کہا ہے کہ “یہ توہم پرستی ہیں اور شریعت کے منافی ہیں۔” مفتی اعظم نے کہا “یہ ایک بدعت ہے جو بعثت اسلام کی پہلی تین صدیوں کے بعد سے شروعہوئی ہے۔”
اس کے باوجود مسلمانوں کے لیے لازم ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ کی پیروی کریں۔ مفتی اعظم نے ان خیالات کا اظہار امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں اپنے خطبہ کے دوران کیا ہے۔
مفتی اعظم نے کہا ”جو دوسروں کو میلاد النبی منانے کی ترغیب دیتے ہیں وہ برائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور نقش قدم
و اپنے لیے نصب العین بنا لیا جائے۔ ”
کیونکہ نبی صلی اللہ نے فرمایا ہے کہ اللہ کا حکم ہے کہ ”کہہ دیجیے اگر آپ لوگ اللہ سے محبت کرتے ہیں تو میری اطاعت کریں، اس کے بدلے میں اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف فرما دے گا۔”
مفتی اعظم نے کہا مسلمانوں کا فرض ہے کہ نبی کو اس اللہ کے بندے او رسول کے طور پر مانیں جس نے پوری انسانیت کے لیے ہدایت نازل فرمائی ہے۔
مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کریں ۔ انہیں چاہیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی غلط تعبیر کرنے والوں سے آپ کی تعلیمات کا تحفظ کریں۔