بریلی :آج دوپہر ہوئے حادثے میںمینتھا پلانٹ کے مالک افسان اور پلانٹ پر کام کرنے والے ملازمین راکیش اور وکاس کی موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق راکیش اور وکاس افسان کے مینتھا پلانٹ پر کام کرتے تھے۔ آج دوپہر پلانٹ مالک نے دونوں ملازمین کو پلانٹ کی صفائی کرنے کیلئے کہا تھا۔ اس پر پہلے راکیش پلانٹ کا ٹینک صاف کرنے کیلئے اس میں نیچے اتر گیا۔ ٹینک میں موجود زہریلی گیس کے سبب وہ بیہوش ہو گیااور ٹینک کے اندر سے کافی دیر تک باہر نہ آنے پر جب پلانٹ مالک نے راکیش کو آواز دی تو کوئی جواب نہ ملنے پر وہ او ر وکاس اس کو بچانے کیلئے ٹینک میں اتر گئے اور دونوں بیہوش ہو کر وہیں گر گئے۔ کچھ دیر بعد گاؤں کے کچھ لوگ وہاں پہنچے اور تینوں کو باہر نکال کے علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن راست میں ہی تینوں کی موت ہو گئی۔ اطلاع ہونے پر پولیس نے معاملے کی تفتیش شرورع کردی۔