اٹاوہ(نامہ نگار)ضمنی انتخاب بیشک مین پوری پارلیمانی حلقہ میں ہورہاہے لیکن مین پوری ضلع کے جسونت نگراسمبلی حلقہ کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے آبائی ضلع سیفئی کے شامل ہونے سے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادوکے وقار پر بھی دائوں لگاہواہے۔
ایک طرف حالیہ پارلیمانی انتخابات میں اسطرح وزیراعظم نریندرمودی کی لہرتھی لیکن اس حلقہ میں ان کے جادونے کام نہیں کیا۔اب مودی کی لہر کے
ساتھ ضمنی انتخاب میں ملائم کے جادو کا اثر بھی دیکھنا ہے۔بی ایس پی نے اس نشست پر کسی امیدوار کو نہیں اتاراہے۔اس بات کابھی سوال تلاش کیاجارہاہے کہ آخر بی ایس پی کاروایتی ووڈ کس طرف جائے گا۔مین پوری اسمبلی حلقہ کاضمنی انتخاب بی جے پی اورسماج وادی پارٹی کیلئے وقارکاسوال بن گیاہے۔بی جے پی مودی لہر کافائدہ اٹھانے کی کوشش میںمصروف ہے توسماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یادو کے اہم علاقہ کو کسی بھی صورت میں کھونا نہیں چاہتی ہے ۱۳؍ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے پوتے تیج پرتاپ سنگھ سماج وادی پارٹی کاسمبل بنے ہوئے ہیں۔ جب کہ بی جے پی نے شاکیہ کیا ذات کے کشنی کے باشندے پریم سنگھ شاکیہ پر دائو آزمایا ہے۔ امیدواروں کے لحاظ سے بیشک تیج پرتاپ سنگھ کو طاقتورمانا جارہاہے لیکن مودی کی لہر بی جے پی امیدوار کی طاقت بنی ہوئی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ضمنی انتخاب سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے لئے وقار کامسئلہ بن گیا ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ جسونت نگر اسمبلی حلقہ میں بھی ان کا آبائی علاقہ سیفئی شامل ہے۔ جب کہ ان کے بیٹے اکھلیش سنگھ یادو ایس پی حکومت کی قیادت کررہے ہیں۔اس لئے یہ نشست حاصل کرنا پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اوراکھلیش یادو کیلئے ضروری ہوگیا ہے ۔ دوسری جانب مودی کیلئے بھی یہ سب سے بڑاچیلنج ہے کہ اپنے ۱۰۰دن کی مدت کار میں انھوں نے عام لوگوںکو کتنے اچھے دن دکھائے۔اس کا فیصلہ بھی ضمنی انتخاب میں ہوجائے گا۔بی جے پی اورسماج وادی پارٹی کے لیڈران مسلسل اس کاجائزہ لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ جس طرح سے بی ایس پی سپریم مایاوتی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے پرہیز کیا ہے اس کی وجہ سے سیاسی مبصرین بھی حیران ہیں۔کیونکہ بی ایس پی کے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں ہے۔دوسری جانب کانگریس بھی مین پوری پارلیمانی نشست کے ضمنی انتخاب میں سرگرم نہیںہے۔ اب نتائج ہی اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آخر کس کا جادوضمنی انتخاب میں چلے گا۔