میونخ: دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے کھیل کے میدان کے علاوہ گلوکاری میں بھی اپنا لوہا منوا لیا ہے۔ یوسین بولٹ نے جرمنی کے شہر میونخ میں جاری فیسٹیول کے دوران اسٹیج پر پرفارم کرتے روایتی فوک بینڈ کو جوائن کیا اور مائیک میں ایسا گایا کہ جیسے کوئی ماہر سنگر گا رہا ہو۔