پردہ فاش ہونے پر پولیس نے لڑکیوں کو کیا کنبوں کے حوالے
لکھنو: دو ماہ قبل میٹرو میں نوکری دلانے کے نام پر دو نوجوان کانپور سے اپنے ساتھ دو لڑکیوں کو لیکر لکھنو آئے تھے۔ لڑکیوں کے گھر سے غائب ہونے پر ان کے کنبہ والوں نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ دوسری جانب شاطر نوجوان لڑکیوں کو سمجھا بجھاکر اپنے ساتھ رکھے ہوئے تھے اس بات کا انکشاف تب ہوا جب ان میں سے ایک نوجوان کی سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔ تبھی دوسرے ساتھی نے خوف کے سبب پولیس کے سامنے سچائی عیاں کر دی۔ فی الحال اس بات کی تصویق نہیں ہو سکی ہے کہ دو ماہ سے لکھنو¿ میںلڑکیاں کیا کر رہی تھیں۔پولیس نے لڑکیوں کے کنبہ والوں کو فون کر کے بلایا اور لڑکیوں کو ان کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ سات اگست کو کانپور کے برا باشندہ نوین سہگل اور ویبھو دو لڑکیوںکو ان کے کنبوں سے لڑکیوں کو میٹر میں نوکری دلانے کے بہانے سروجنی نگر لائے تھے۔ یہ سب علاقہ کے ایک گیسٹ ہاوس میں کمرا لیکر رہتے تھے۔ دو شنبہ کو نوین سڑک حادثہ میں زخمی ہو گیا جس کی علاج کے دوران ٹراما سینٹر میں موت ہو گئی۔ اس کی موت سے گھبرائے ویبھو نے حادثہ کی اطلاع کنبہ والوں کو دی تب جاکر یہ معاملہ کھلا۔ پولیس کو اطلاع ہوئی تو گیسٹ ہاوس پہنچ کر دونوں لڑکیوں سے پوچھ گچھ کی اور ان کے کنبہ والوں کو بلاکر انہیں ان کے ساتھ کانپور بھیج دیا۔