لکھنؤ(نامہ نگار)لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن کے افسران کے ساتھ آج ریاست کے چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ہفتہ وار جائزہ جلسہ میں میٹرو کے تعمیراتی کاموں اور زمین سے متعلق معاملوں کاجائزہ لیا۔ افسران نے چیف سکریٹری کے سامنے رپورٹ پیش کی۔ افسران نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن کیلئے تحویل میں لی جانے والی زیادہ تر آراضی سرکاری ہے۔ اس درمیان جلسہ میں موجود مختلف محکموں کے افسران نے اپنے محکموں سے متعلق پیش رفت کی رپورٹ پیش کی۔
لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن کے کارپوریٹ دفتر کیلئے ڈاکٹر بھی
م راؤ امبیڈکر سماجی پریورتن استھل کی ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ خالی کرائے جانے کے سلسلہ میں بتایا کہ دیہی ترقیات محکمہ نے اپنے دفتر کو کسی دیگر جگہ منتقل کرنے کیلئے متبادل جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے اور جلد ہی وہ عمارت کو خالی کر دیںگے۔ لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن کے ایم ڈی کمار کیشو نے بتایا کہ لکھنؤ میٹرو رویل کارپوریشن کی جانب سے قومی دیہی مشن سے اس دفتر میں ضروری تبدیلی کے سلسلہ میں تیزی سے کارروائی شروع کرنے کیلئے اجازت حاصل کر لی گئی ہے اور یہ کام جلد شروع کیا جائے گا۔ لکھنؤ میٹرو ریل پروجیکٹ کیلئے رقم فراہم کرائے جانے کے سلسلہ میں صنعتی ترقیاتی محکمہ نے یقین دلایا ہے کہ اترپردیش ریاستی صنعتی ترقیات کارپوریشن کی جانب سے سال ۱۴-۲۰۱۳ء اور ۱۵-۲۰۱۴ء کیلئے ایکویٹی کی شکل میں ۳۰ کروڑروپئے کی رقم میں سے پہلی قسط کی شکل میں ۱۰کروڑکی قسط جلد دستیاب کرا دی جائے گی۔ پروجیکٹ کے آپریشن کنٹرول سینٹر کیلئے سہکاریتا بھون کے پیچھے قندھاری بازار، بی این روڈ پر ایل ڈی اے کی جانب سے تحویل میں لی گئی ۳۷۔۱؍ایکڑ آراضی کا الاٹمنٹ فارم جاری کر دیاگیا ہے۔