لکھنؤ(بیورو)چیف سکریٹری آلوک رنجن نے لکھنؤ میٹرو ریل پروجیکٹ کے نارتھ کوریڈور کے بزنس پلان تیار کرنے اور کنسلٹنٹ کے انتخاب کیلئے جاری کئے گئے بڈ ڈاکیومنٹ پر گذشتہ ۱۴مارچ کومنعقد پری بڈ کانفرنس میں مختلف امیدواروں کی تجاویز کی بنیاد پر تیار کئے گئے ترمیم شدہ بڈ ڈاکیومنٹ کی سفارش کرتے ہوئے ترمیم شدہ بڈ ڈاکیومنٹ کی بنیاد پر دس جولائی تک ٹنڈر طلب کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔
لکھنؤ میٹرو ریل پروجیکٹ کیلئے براہ راست کاشتکاروں سے سمجھوتے ک
ے ذریعہ آراضی کی خریداری کیلئے کمشنر لکھنؤ منطقہ کی صدارت میں ایک کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے اس کمیٹی میں منیجنگ ڈائرکٹر لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن ، ضلع مجسٹریٹ لکھنؤ اور ڈائرکٹر مالیات لکھنؤ میٹر ریل کارپوریشن رکن کے طورپر شامل ہوںگے۔
چیف سکریٹری کی صدارت میں لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائرکٹر کا پانچواں جلسہ آج ان کے دفتر کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ بورڈ آف ڈائرکٹر میں لکھنؤ میٹرو ریل پروجیکٹ کیلئے مقرر عبوری کنسلٹنٹ کی جانب سے ٹرانسپورٹ نگر سے چار باغ تک کے پرائمری سیکشن پر سول کاموں کیلئے تیار کئے گئے ٹنڈر کو طلب کئے جانے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹنڈر کی کارروائی دو ماہ میں ضرور مکمل کر لی جائے۔ پرائمری سیکشن کی کل لمبائی تقریباً ۸کلومیٹر ہے اور اس میں سول کاموں کی کل لاگت کا تخمینہ ۵۵۰کروڑ روپئے لگایا گیا ہے۔ اس سیکشن پر ستمبر۲۰۱۴ء تک کام شروع ہوجائے گا۔ بورڈ آف ڈائرکٹرس میں گذشتہ ۲۷مئی کو لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن کے صلاح کار کے ذریعہ لکھنؤ دورہ کے دوران دیئے گئے مشورہ کو قبول کیا گیا۔ جلسہ میں ڈائرکٹر کے طور پر پرنسپل سکریٹری ہاؤسنگ سدا کانت، کمشنر لکھنؤ منطقہ سنجیو سرن، سکریٹری مالیات مکیش متل اور سکریٹری ہاؤسنگ و ایم ڈی لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن راجیو اگروال نے حصہ لیا۔