نئی دہلی:شمال مغربی دہلی کے روہنی ویسٹ میٹرو اسٹیشن پر آج صبح ایک شخص نے میٹرو ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔دہلی میٹرو کے پولیس کمشنر جیتیندر مینا کے مطابق یہ واقعہ تقریباً صبح سوا نو بجے ہوا۔ابھی تک ہلاک شدہ کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔اس کے پاس سے کسی طرح کا ایسا کوئی دستاویز نہیں ملا ہے جس سے اس کی شناخت کی جاسکے ۔اس کی تقریباً عمر 20سال بتائی گئی ہے ۔اس کے پاس سے کسی طرح کا کوئی خود کشی کا نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے ۔جس کی وجہ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکاہے کہ اس شخص نے خود کشی جیسا قدم کیوں اٹھایا ۔پولیس کمشنر کے مطابق اس شخص کے ٹریک پر کود تے ہی ریٹھالا کی سمت جانے والی میٹرو سے ٹکرا کر اس کی موت ہوگئی۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔