لکھنؤ(نامہ نگار)لکھنؤ میٹرو کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے کیلئے ایک اور رنگ مشین یہاں پہنچ چکی ہے۔ اس مشین سے ٹرانسپورٹ نگر کے دوسرے کنارے سے پلر کی تعمیر کا کام شروع ہوگا۔ آج یہاں لکھنؤ میٹرو میں پریس بریفنگ کے دوران ڈائرکٹر مہندر کمار نے بتایا کہ میٹرو کا تعمیراتی کام تیزی سے چل رہا ہے ایک اور رنگ مشین یہان پہنچ چکی ہے جس سے پائل ٹسٹنگ کے بعد ۱۵دن میں دوسرے کنارے سے پلر کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔ لکھنؤ میٹرو کیلئے فنڈ کا بندوبست کرنے فرانس کے اے ایف ڈی بینک سے مالیاتی قرض کی بات آخری دور میں ہے۔ جس کیلئے لکھ
نؤ میٹرو کے ایم ڈی کمار کیشو پیرس گئے ہیں۔ میٹرو کے اے ایف ڈی بینک سے ۱۵۰۰کروڑ کا قرض ملنے کی امید ہے۔
ڈائرکٹر مہندر کمار نے بتایا کہ میٹرو روٹ میں آنے والے کھمبوں اور لائٹوں کو ہٹانے کیلئے لیسا کے افسران سے گفتگو ہوئی جو مثبت رہی۔ لیسا کے چیف انجینئر نے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو کھمبے اور لائٹیں ہٹائی جائیںگی انہیں فوری طور سے کنارے لگے بجلی محکمہ کے پول پر منتقل کرنے پر رضامندی ہو چکی ہے۔ اس کام میں ایل ایم آر سی نے مدد کیلئے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے سینئر الیکٹرک انجینئر جی پی سنگھ کو مدد کیلئے یہاں بلایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ میٹرو کارپوریشن کو ایل ڈی اے، اترپردیش ہاؤسنگ بورڈ اور اترپردیش حکومت کی جانب سے۱۶۔۱۰۷ کروڑ روپئے کا بجٹ مل گیا ہے۔
ایڈیشنل ایگزیکٹیو افسر دیویندر پانڈے نے کہا کہ میٹرو کا کام وقت سے مکمل ہوگا۔ ان کی کوشش ہے کہ میٹرو کے تعمیراتی کام میں جن محکموں سے گفتگو کرنا ہے اور تعاون حاصل کرنا ہے ان میں ایک ایک نوڈل افسر مقرر کیا جائے جس سے ایل ایم آر سی کو کسی کام یا تعاون کیلئے بھٹکنا نہ پڑے۔