آکلینڈ۔ (یو این آئی) ہندستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سریش رینا جمعہ کو پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہوگئے۔ان کی کہنی میں چوٹ لگی ہے جس سے ان کی تیسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ ہندستانی ٹیم کے منیجر ڈاکٹر آر این بابا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سریش رینا جب نیٹ پر بلے بازی کی پریکٹس کررہے تھے تو ان کی بائیں کہنی میں گیند سے چوٹ لگ گئی ۔