ویلنگٹن نے آج کہا کہ وہ میچ فکسنگ معاملے کی تحقیقات میں اپنے نتائج کا اعلان کرنے کے قریب ہے ۔اس معاملے کو لے کر حال میں کافی تنازعہ ہو گیا تھا جب نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم کی گواہی میڈیا کو لیک ہو گئی تھی ۔یہ سارا تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب آئی سی سی کی اینٹی کرپشن اور سیکورٹی یونٹ کو دیا میک کولم کا بیان میڈیا میں لیک ہو گیا ۔اس بیان میں میک کولم نے دعوی کیا تھا کہ 2008 میں ایک سب سے اوپر کھلاڑی نے میچ فکسنگ کے لئے ان سے ناکام رابطہ کیا تھا ۔اس کھلاڑی کی شناخت ’کھلاڑی ایکس‘ کے طور پر ہوئی ۔اس طرح کی قیاس آرائی ہے کہ’ کھلاڑی ایکس‘ اور کوئی نہیں بلکہ مکالم کے نیوزی لینڈ کے سابق ساتھی کرس کرینس ہیں جنہوں نے اس الزام کوسرے سے خارج کیا ہے ۔ آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن نے یہاں کہا ہم جانچ کی آخری منزل پر ہیں ۔یہ ختم ہونے کے قریب ہے اور مجھے یقین ہے کہ کرس کرینس سے بات کی گئی ہو گی اور انہیں اپنا موقف رکھنے کا موقع دیا گیا ہوگا ۔انہوں نے کہا ہم جس جانچ کی بات کر رہے ہیں وہ کافی آگے بڑھ چکی ہے اور جلد ہی اسے ختم کر لیا جائے گا ۔یہاں رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کرینس آئی سی سی کی اے سی ایس یو کے حکام اور میٹروپولیٹن پولیس سے ملنے کے لئے آج لندن روانہ ہوں گے ۔