چٹگائوں۔ دنیش چنڈی مل پر لگے ایک میچ کی معطلی کی وجہ سے ” یارکرمین ” لست ملنگا نیوزی لینڈ کے خلاف پیر کو ” کرو یا مرو ” کے مقابلے سری لنکا کی کپتانی سنبھال رہے تھے۔ لیکن ٹاس کے وقت انہیں یاد نہیں تھا کہ انہوں نے آخری الیون میں کیا تبدیلیاں کی ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی اور ان میں سے ایک تبدیلی لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ کو شامل کرنا تھا۔ ہیراتھ نے اس میچ میں بہترین اسپن گیند بازی کا نمونہ پیش کرتے ہوئے نہ صرف ملنگا کو کپتانی کے پہلے میچ میں شرمندگی سے بچایا بلکہ اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ 36 سالہ لیفٹ آرم اسپنر نے بنچ سے آخری الیون میں واپسی کی اور 3.3 اوور میں صرف تین رن پر پانچ وکٹ کی قاتلانہ گیند بازی کر اکیلے کیوی ٹیم کو تباہ کر دیا
۔ مین آف دی میچ بنے ہیراتھ نے دو رن آؤٹ بھی کئے تھے۔ سری لنکا نے اپنے 119 رن کے معمولی اسکور کا بخوبی دفاع کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 60 رن پر سمیٹ دیا تھا۔ میچ کے بعد ملنگا نیہیراتھ کے لئے تعریفوںکے پل باندھتے ہوئے کہا کہ رنگنا اپنے موقع کا انتظار کر رہے تھے اور انہیں اس میچ میں موقع ملا۔ انہوں نے ثابت کر دکھایا کہ وہ سری لنکا کے لئے کتنے بڑے میچ فاتح ہیں۔